پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، وزیر اطلاعات – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، بھارت بڑی شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، فتنۃ الہند کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ایسے قوانین بنائے جائیں گے کہ دہشت گردوں کا ٹرائل ہو تو وہ بچ نہ سکیں۔

کوئٹہ میں خضدار حملے کے زخمی بچوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ہمارے بچوں نے ایک بار پھر قربانی دی، والدین اپنا سب کچھ وطن پر قربان کرنےکے لیے تیار ہیں، ان کے حوصلے اور عزم کو سراہتا ہوں۔

انہوں کہا کہ کلبھوشن یادیو کا پکڑا جانا ثبوت ہے کہ بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے، مودی کا خطاب شکست سے بچنے کے لیے فیس سیونگ ہے۔

عطااللہ تارڑ نے مزید کہا کہ بلوچستان کے حوالے سے حکمت عملی بن رہی ہے، تمام سیاسی جماعتیں، ادارے مل کر بلوچستان میں امن قائم کریں گے، قوم متحد ہے، دشمن کے ہر وار کا مقابلہ کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.