عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں ہے، وفاقی وزیرخزانہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں ہے، وفاقی وزیرخزانہ

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی سمت درست ہے، عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب ٹیکس دیے بغیر گزارہ نہیں ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملکی معاشی صورت حال پر بحث کے دوران سودی بینکاری پر ہونے والی تقاریر پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ ایوان میں کس مسئلے پر اتنی جذباتی تقریریں کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شریعت کورٹ نے اس حوالے سے فیصلہ کیا اور اس پر عمل ہو رہا ہے، بینکوں کی بہت ساری برانچز اس نظام پر شفٹ ہوچکی ہیں جبکہ اس پر عمل درآمد کا وقت پانچ سال کا ہے اور ہم اسی سمت جارہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.