کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مضبوط مغربی ہوا کا سلسلہ 24 مارچ (شام/رات) کو ملک میں داخل ہوگا جو بلوچستان کے راستے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا اور 27 مارچ تک وقفے وقفے سے برقرار رہے گا جبکہ اس کے اثرات 31 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع بشمول کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، کوہلو، خضدار، آواران، لسبیلہ اور دیگر علاقوں میں 24 مارچ (رات) سے 29 مارچ کے دوران بارش، تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواو¿ں، ژالہ باری اور موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں، درختوں اور کچی آبادیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے جبکہ کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسمی صورتحال کے پیش نظر اپنی سرگرمیاں ترتیب دیں جبکہ مسافروں اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔