بھارت میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ریسٹورنٹس گیس نہ ہونے سے بند: برطانوی جریدہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارت میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ریسٹورنٹس گیس نہ ہونے سے بند: برطانوی جریدہ

مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث بھارت میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے۔

برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گیس کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے، اس وقت پورے بھارت میں ریسٹورنٹس گیس نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔

برطانوی جریدہ میں بتایا گیا ہے کہ کھاد کی فیکٹریاں اور گیس پر منحصر دیگر کاروبار اپنی سرگرمیاں روک چکے ہیں۔

اس کے علاوہ کئی شہروں میں بھارتی شہری گیس سلینڈر کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.