ایران کی ایک بار پھر سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے کی دھمکی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایران کی ایک بار پھر سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے کی دھمکی

ایران نے ایک بار پھر سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے کی دھمکی دے دی۔

ایران کی دفاعی کونسل نے ایک بار پھر سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے کی دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایرانی ساحل یا جزائر پر کسی بھی حملے کی صورت میں خلیجی راستے اور مواصلاتی رابطے منقطع ہو سکتے ہیں۔

دفاعی کونسل کے مطابق ایرانی ساحل سمیت دیگر اہم مقامات پر بارودی سرنگیں بچھائی جا سکتی ہیں، جبکہ غیر جانبدار ممالک کے لیے آبنائے ہرمز سے گزرنے کا واحد محفوظ راستہ ایران سے رابطہ کرنا ہوگا۔

ایرانی حکام نے کہا کہ ملک کسی بھی ممکنہ حملے کے جواب میں بھرپور اور جوابی کارروائی کے لیے پرعزم ہے، اور اگر بجلی گھروں یا توانائی کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا تو فوری اور تباہ کن ردعمل دیا جائے گا۔

 

ماہرین کے مطابق اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، خصوصاً اہم بحری گزرگاہوں کے حوالے سے عالمی خدشات بڑھ سکتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.