غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد بار بار ویٹو کرنا بلاجوازہے : مصر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد بار بار ویٹو کرنا بلاجوازہے : مصر

مصر نے غزہ میں جاری جنگ روکنے لیے انسانی بنیادوں پر سلامتی کونسل میں پیش کی گئی جنگ بندی کی قراردادوں کو امریکا کی طرف سے بار بار ویٹو کرنے کی مذمت کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کو برازیل میں جی ۔20اجلاس کے موقع پر مصری وزیر خارجہ سامح شکری اور امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے درمیان ملاقات کے دوران شکری نے امریکا کی جانب سے جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ غزہ میں بدترین انسانی المیہ رونما ہو چکا ہے اور فوری جنگ بندی کی اشد ضرورت ہے، غزہ میں جنگ بندی روکنے کے لیے امریکی ویٹو کا استعمال بلا جوازہے، یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ امریکا غزہ میں جنگ بندی کی قراردادوں کو بار بار ناکام بنا رہا ہے۔

مصری وزارت خارجہ کے ترجمان سفیر احمد ابو زید نے بتایا کہ ملاقات میں غزہ کی پٹی کی صورت حال سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.