ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلاح اور گردونواح میں مال مویشیوں کی پراسرار بیماری کے پیش نظر محکمہ لائیو اسٹاک نے فوری اقدامات کرتے ہوئے مفت علاج اور ویکسینیشن مہم شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سنگسیلاح میں مال مویشیوں کی اموات کی خبریں سامنے آنے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک محمد کھتران نے فوری طور پر ڈاکٹرز اور عملے کو متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی ہدایت جاری کی۔ہدایات کے بعد لائیو اسٹاک کی ٹیمیں سنگسیلاح اور مختلف گوٹھوں میں پہنچ گئیں جہاں جانوروں کی بیماری پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن کا عمل شروع کیا گیا۔ اس دوران متاثرہ مویشیوں کا علاج بھی کیا گیا جبکہ علاقہ مکینوں کو بیماری سے بچاو¿ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے مویشی پال افراد میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔حکام کے مطابق بروقت اقدامات سے بیماری کے پھیلاو¿ کو روکنے میں مدد مل رہی ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔
Trending
- Daily Mashriq Quetta10-05-2026
- نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی سافا عہدیداران سے سائیڈلائن ملاقات
- معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
- ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہورہےہیں: سی این این
- سپاہی سے لےکرفیلڈ مارشل تک سب کوسلام پیش کرتے ہیں: رانا ثناء اللہ کا معرکہ حق کی تقریب سے خطاب
- معرکہ حق میں فتح کی سالگرہ پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پر وقار تقریب
- پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لے لیا
- معروف اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال
- وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے
You might also like