گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں سام سنگ گلیکسی اے 56 نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

 

مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی اے 56 پہلے، ون پلس 15 آر فائیو جی (نئی انٹری) دوسرے اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 

ایپل آئی فون 17 پرو میکس چوتھے، ون پلس 15 فائیو جی پانچویں، سام سنگ گلیکسی اے 17 چھٹے، شیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

آٹھویں پوزیشن پر شیاؤمی 17 پرو میکس پرو ، شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 پرو + فائیو جی (ریلیز آئندہ دنوں میں متوقع ہے) نویں اور شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.