Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Daily Archives

دسمبر 22, 2025

صدر اور فیلڈ مارشل کے تاحیات استثنیٰ کی دنیا کے کسی دستور میں مثال نہیں ملتی، مفتی تقی عثمانی

مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ صدر اور فیلڈ مارشل کو تاحیات استثنیٰ دنیا کے کسی دستور میں کوئی مثال نہیں ملتی، 18 سال سے کم عمری کی شادی پر سزا خلاف اسلام ہے، حماس کو غیر مسلح کرنے کی امریکی کوشش میں پاکستان کی شمولیت کی مخالفت کریں گے۔ یہ بات انہوں ںے مجلس […]

میدان میں بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ غیر اخلاقی تھا، ہم نے تحمل دکھایا، سرفراز احمد

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میدان میں بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ غیر اخلاقی تھا، میں نے پاکستانی پلیئرز کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی۔ پاکستان انڈر 19ٹیم کے کوچ شاہد انور، کپتان فرحان یوسف، اوپنر سمیر منہاس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد […]

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں سام سنگ گلیکسی اے 56 نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔   مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی اے 56 پہلے، ون پلس 15 آر فائیو جی (نئی انٹری) دوسرے اور سام […]

سال 2025 میں بچھڑنے والے پاکستانی اداکار

سال 2025 تلخ اور شیری یادوں کے ساتھ تیزی سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ یہ سال جہاں کئی اداکاروں کیلیے بہتر ثابت ہوا وہیں متعدد ایسے روشن ستارے تھے جو ہمیشہ کیلیے مداحوں سے بچھڑ کر منوں مٹی تلے سوگئے۔ رواں سال پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بچھڑنے والے اداکاروں میں دو کی موت […]

واشنگٹن ٹائمز کے آرٹیکل میں اہم انکشافات؛ 2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار

معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے 2025 کو پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار دیتے ہوئے اپنے ایک آرٹیکل میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آرٹیکل میں ٹرمپ کی پاکستان پالیسی میں حیران کن تبدیلی کی نشاندہی کی گئی اور کہا گیا کہ واشنگٹن کا “انڈیا فرسٹ” دور ختم ہوگیا اور  پاکستان کو […]

ملکی معیشت میں ایک اور سنگ میل؛ زرمبادلہ کے ذخائر مارچ 2022ء کے بعد بلند ترین سطح پر

پاکستان کی معیشت نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جس کے مطابق  ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مارچ 2022ء  کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2022ء  کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 21.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ اس پیش […]

فیلڈ مارشل اور سعودی وزیر دفاع میں ملاقات، انسداد دہشت گردی تعاون پر اتفاق

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں علاقائی امن اور انسداد دہشت گردی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری دورہ کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر […]

اسرائیلی آرمی چیف کی دوبارہ حملے کی وارننگ، ایران نے بھی ممکنہ جارحیت کا خدشہ ظاہر کر دیا

اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے ایک مرتبہ پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کسی بھی وقت اپنے دشمنوں کے خلاف کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہے اور ضرورت پڑنے پر حملے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ حالیہ بیان میں اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر […]

غزہ میں صیہونی حملے جاری، 24 گھنٹے میں 4 فلسطینی شہید

جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی غزہ میں سفاکیت جاری ہے، غزہ سمیت مغربی کنارے میں اسرائیلی فضائی اور زمینی کارروائیاں برقرار ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں صیہونی حملوں شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہوگئی، متعدد زخمی ہو گئے۔ اسرائیل نے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے امدادی سامان […]

صدر آصف زرداری کی عراقی دارالحکومت بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری دی اور امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ صدر مملکت نے بغداد میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے مزار پر حاضری دی جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور دعا مانگی، بعد ازاں صدر […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More