انتخابی ٹکٹوں کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) اندرونی اختلافات کا شکار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

انتخابی ٹکٹوں کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) اندرونی اختلافات کا شکار

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں خاص طور پر پنجاب میں اندرونی تنازعات میں گھری نظر آرہی ہے۔

کچھ رہنما جیسے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ اپنے داماد کے لیے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے جب کہ توقع ہے کچھ عرصہ قبل سینئر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ جھگڑا کرنے والے دانیال عزیز مفاہمت کے بعد نارووال سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

پارٹی کے اندرونی ذرائع نے ڈان کو بتایا پنجاب کے کچھ حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز کے ’پسندیدہ‘ امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

پارٹی عہدیدار نے بتایا مثال کے طور پر جڑانوالہ کے حلقہ این اے 76 میں مریم نواز، طلال چوہدری کی حامی ہیں جب کہ شہباز شریف پی ٹی آئی سے منحرف ہونے والے سابق ایم این اے ملک نواب شیر وسیر کی حمایت کر رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.