وکیل سلمان صفدر نے کہاہے کہ آج سائفر کیس اپنے انجام کو پہنچ گیا۔
وکیل سلمان صفدر نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سائفرکیس ختم ہوچکا، اس میں اب کچھ نہیں بچا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج معزز جج صاحبان نے بھی لیول پلینگ فیلڈ کی بات کی۔
خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے سائفر کیس میں سابق و زیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔