وزیرِاعظم نے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کیلئے بونا-راست منصوبے کا اجراء کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیرِاعظم نے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کیلئے بونا-راست منصوبے کا اجراء کردیا

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے تاریخی قدم اٹھالیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں بونا-راست (Buna-Raast) کنیکٹیوٹی منصوبے کا نفاذ کردیا۔ منصوبے کے تحت پاکستان کے ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست کو عرب مانیٹری فنڈ کے تحت قائم بونا سے جوڑا جا رہا ہے.

وزیرِاعظم شہباز شریف کے ویژن کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے کے تیز، مؤثر اور کم لاگت منصوبے کا نفاذ شروع ہوگیا۔ راست اقدام کو بونا سے جوڑنے سے عرب ممالک میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو تیز، مؤثر اور کم لاگت میں رقوم بھجوانے کی سہولت میسر ہوگی۔

منصوبے سے نہ صرف سمندر پار مقیم پاکستانیوں کیلئے رقوم کی منتقلی میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ اس سے ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوگا۔ بونا-راست کنیکٹیوٹی کے تحت عرب ممالک میں مقیم پاکستانی با آسانی ڈیجیٹل طریقے سے رقوم کو اپنے پیاروں کے پاس بھیج سکیں گے.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اہم اقدام جدید ڈیجیٹل انداز میں عرب دنیا کے ساتھ ہمارے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس تاریخی اقدام کا مقصد عرب دنیا میں ہمارے ساتھی پاکستانیوں کو اپنی رقم جلد وطن واپس بھیجنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.