آئین ہمیں جلسہ جلوس کی اجازت دیتا ہے: محمود خان اچکزئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آئین ہمیں جلسہ جلوس کی اجازت دیتا ہے: محمود خان اچکزئی

‫سربراہ ‬‎پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین ہمیں جلسہ اور جلوس نکالنے کی اجازت دیتا ہے۔

اسلام آباد میں ایک بیان میں سربراہ ‬‎پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم کونسے ڈنڈے اٹھا کر شہباز کو یا نواز کو گالیاں دینا چاہتے ہیں، پولیس والوں کی اپنی ڈیوٹی ہے وہ کسی کے ذاتی ملازم نہیں ہیں، پولیس سٹیٹ کی ملازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین ہمیں جلسہ اورجلوس نکالنے کی اجازت دیتا ہے، ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، ہم کہتے ہیں خدا کو مانو پاکستان کی بنیادوں سے نہ کھیلیں۔

سربراہ ‬‎پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں لوگ پانچ، پانچ لاکھ ووٹ لے کر آئے ہیں وہاں کا سپیکر پارلیمنٹ میں کسی کو بولنے نہیں دیتا خدا کو مانیں ملک پر رحم کریں اور قانون کے تحت چلیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.