۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،تاہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں بارش متوقع ہے، اسکے علاوہ خیبر، وزیرستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور صوابی میں بھی بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم بارکھان، سبی، کوہلو اور ژوب میں بارش ہو سکتی ہے۔
