Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، ٹکٹس کی فروخت کا آج سے آغاز

شائقین آج دوپہر 3 بجے سے pcb.tcs.com.pk پر آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے۔

 

لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد کے 16 کوریئر ایکسپریس سینٹرز پر فزیکل ٹکٹ دستیاب ہوں گے، لاہور میں آٹھ، راولپنڈی میں پانچ اور اسلام آباد میں تین ٹی سی ایس سینٹرز پر ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے۔

 

شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے مقرر کی گئی ہے۔

 

  1. واضح رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2 اور 4 جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More