اسلام آباد +سبی( آئی اےن پی) پاکستان مسلم لےگ ن کے مرکزی صدر و امیدوار وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لےگ ن بلوچستان سمےت ملک بھر کی عوام نے پارٹی پر اعتماد کا اظہار کرکے ہمےں جو عزت دی وہ کسی صورت فراموش نہےں کرےں گے ملک وقوم کی ترقی خوشحالی کے لئے عوام دوست پارلیسیوں بناکر پاکستان کع عظےم تر بنائےں گے سبی ڈےرہ بگٹی سوئی کوہلو زےارت وہرنائی سمےت بلوچستان کی ترقی عوام کی کوشحالی کے ساتھ ساتھ امن کے قےام کے لئے کام کرےں گے عوام کی خدمت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ترقی کا سفر جاری رکھےں گے ان خےالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لےگ ن کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی وڈےرہ مےاں خان بگٹی سے بات چےت کرتے ہوئے کےا قبل ازےن نومنتخب رکن قومی اسمبلی وڈےرہ مےاں خان بگٹی نے مرکزی صدر و امےدوار وزےراعظم پاکستان مےاں شہباز شرےف سے اہم ملاقات کی انہوں نے پاکستان مسلم لےگ ن کی کامیابی پر دلی مبادکباد پےش کرتے ہوئے حلقہ انتخاب سبی کوپلو ڈےرہ بگٹی سوئی زےارت ہرنائی کی عوام کو درپےش مسائل سمےت علاقائی صورت حال کارکناں کے مسائل پر تفصےلی آگہی بھی فراہم کی وڈےرہ مےاں خان بگٹی سے بات چےت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لےگ ن کے مرکزی صدر و امےدوار وزےراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان مےاں شہباز شرےد کا کہنا تھا کہ سابق وزےراعظم قائد مےاں نواز شرےف نے اپنے دور اقتدار مےں بلوچستان سمےت ملک بھر کی تعمےر ترقی عوام کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ بلا رنگ ونسل عوامی خدمت کا تسلسل برقرار رکھا جس کے باعث بلوچستان سمےت ملک بھر کے سلگتے مسائل کا حل ممکن ہوسکاکئی مےگا پروجےکٹ کی تکمےل سے ترقی خوشحالی کے ثمرات سے آج بھی عوام مستفید ہورہی ہے مسلم لےگ ن کی انتھک محنت لگن کی بدولت مسلم لےگ ن بلوچستان سمےت ملک بھرمےں دن بدن مقبول ترےن پارٹی بنتی جارہی ہےں اپنی کارکردگی کی بدولت عام انتخابات مےں عوام کا اعتماد ہمارے لےے قابل مسرت ہے اب ہماری ذمے داری ہے کہ عوامی مسائل کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کی عظےم تر بنائےں انہوں نے کہا کہ کارکن کسی بھی پارٹی مےں رےڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہےں ن لےگ کے کارکنان قےمتی سرماےہ ہےں ہم اس قےمتی اثاثے کو کسی صورت ضائع نہےں کرےں گے عوام کے ساتھ ساتھ کارکناں کے مسائل کو دور کرتے ہوئے آقی خوشحالی کا تسلسل برقرار رکھےں گے۔
You might also like