Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Daily Archives

جنوری 22, 2025

افغانستان کے صوبے تخار میں چینی شہری کا قتل

افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں ایک چینی باشندے کو قتل کردیا گیا جو کان کنی کے سلسلے میں وہاں موجود تھے۔ غیرملکی خبرایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان محمد اکبر حقانی نے بتایا کہ چینی شہری تاجکستان کی سرحد کے قریب شمالی صوبے تخار میں سفر کر رہے تھے کہ انہیں […]

تحریک انصاف کی مذاکراتی چوتھی نشست جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مشروط

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے اعلان کے بغیر ہم چوتھی مذاکراتی نشست میں نہیں بیٹھیں گے۔ اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت اصولی طور پر اعلان کرے کہ اہم جوڈیشل کمیشن کے […]

آزاد کشمیر میں بھی دانش سکولوں کا جال بچھا دیں گے: وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی دانش سکولوں کا جال بچھا دیں گے۔ آزاد کشمیر میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنا خوشی کا باعث ہے، دور دراز کے […]

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی کو 28 جنوری کو بتادیں گے، عرفان صدیقی

پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کنوینئر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی کو 28 جنوری کو تحریری جواب دے دیں گے، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے بننے یا نہ بننے کا فیصلہ ابھی نہیں […]

اسپیکر قومی اسمبلی وزارت داخلہ پر برہم، ایوان میں ضابطہ فوجداری ترمیمی بل پیش

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزارت داخلہ کے حکام کی غیرحاضری اور سوالوں کے جواب نہ آنے پر اسپیکر ایاز صادق نے برہمی کا اظہار کیا اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے مجموعہ ضابطہ فوجداری ترمیمی بل ایوان میں پیش کردیا۔  قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت […]

پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑنے لگی؛ علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ

پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑنے لگی اور اس سلسلے میں علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کے مشورے بھی ملنے لگ گئے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر رہنماؤں کے تحفظات سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی ٹیک […]

پی ٹی آئی کے مطالبات پر قانونی پہلوؤں سے غور کیا جارہا ہے: اعجاز الحق

پاکستان مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ و رکن مذاکراتی کمیٹی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر قانونی پہلوؤں سے غور کیا جارہا ہے۔ اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ہونا خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ چارٹرآف ڈیمانڈ پرقانونی […]

پاکستان ویمنز ٹیم انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی

ملائیشیا میں کھیلے جا رہے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم شرمناک کارکردگی کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ گروپ بی میں شامل پاکستان ویمنز ٹیم آخری میچ میں آئرلینڈ کے خلاف شکست کے بعد گرین شرٹس سے ہارنے کے بعد انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سے […]

بھارت میں ٹرین تلے کچلے جانے سے 12 افراد ہلاک

بھارتی ریاست مہارشٹرا میں ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ کے نتیجے میں 12 مسافر ہلاک ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مہارشٹرا کے جل گاؤں میں ٹرین میں آتشزدگی کی افواہ پر مسافر خوف و ہراس کا شکار ہوئے اور متعدد نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگائی۔ جس ٹرین میں آتشزدگی کی افواہ پھیلی […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More