فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا، دھماکے کے باعث فیکٹری میں آگ لگ گئی، دھماکے سے فیکٹری اور قریب مکانوں کی چھتیں بھی گر گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے، اب تک 20 افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبنے ہونے کا خدشہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.