اسرائیل اور حماس کے درمیان ڈیل آخری مراحل میں داخل ہوگئی، امریکی ٹی وی

امریکی ٹی وی چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس میں ڈیل آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ 

امریکی ٹی وی کے دعوے کے مطابق ڈیل کے تحت حماس بچوں اور خواتین پر مشتمل 50 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔

جبکہ ہر اسرائیلی یرغمالی کے بدلے میں 3 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق اس دوران اسرائیل اور حماس چار سے پانچ روز تک جنگ بندی کی پابندی کریں گے۔ اسرائیل کے دو معتبر سفارتی ذرائع نے اس ڈیل کی تصدیق کر دی۔

درین اثنا عرب میڈیا کے مطابق ڈیل کی منظوری کے لئے اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس آج متوقع ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P