کشمیریوں کا جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کشمیریوں کا جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ

کشمیریوں کی بڑی تعداد نے جینیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یورپ بھرسے آئے ہوئے کشمیری جینیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور مودی سرکار کی کشمیر دشمن پالیسی اورمظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ جینیوا کی فضا مودی مردہ باد اوربھارت مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

شہدا کی تصاویر اور بھارت مخالف نعروں کے پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے کشمیریوں کوحق خود ارادیت دینے کے حق میں آزادی دو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے گرفتار حریت قیادت کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

مظاہرے سے اٹلی، فرانس، بلجیم، جرمنی، اسپین، برطانیہ اور سوئٹرزلینڈ کے کشمیری تارکین وطن کے رہنماؤں نے خطاب کیا اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرہ سے غلام محمد سفی، چوہدری یسین، چویدری پرویز اشرف ، الطاف وانی اور امجد یوسف، مظاہرین سے مسز شمیم شال، فیض نقشبندی ، راجہ سجاد ، شگفتہ اشرف اور نائلہ کیانی نے خطاب کیا،جنیوا کی فضا مودی مردہ باد بھارت مردہ بادسےگونج اُٹھی، کشمیریوں کو حق خودارادیت اور آذادی دو کے فلک شگاف نعرے، مظاہرین نے شہدا کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.