اسرائیل کا بیروت حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر ’ابراہیم عقیل‘ کو مارنے کا دعویٰ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسرائیل کا بیروت حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر ’ابراہیم عقیل‘ کو مارنے کا دعویٰ

اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی حملے کے دوران حزب اللہ کے اہم کمانڈر ابراہیم عقیل کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں 12 افراد شہید اور 66 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق لبنانی حکام نے کہا ہے کہ بیروت پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 12 افراد شہید اور 66 زخمی ہوئے ہیں جب کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں حزب اللہ کے ایک ایلیٹ یونٹ کے کمانڈر ابراہیم عقیل بھی مارے گئے۔

یاد رہے کہ ابراہیم عقیل 1983 میں بیروت میں امریکی سفارت خانے پر ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں امریکا کو مطلوب تھا۔

مقامی صحافیوں کے مطابق اسرائیلی حملے کے نتیجے میں لبنانی دارالحکومت کے جنوبی مضافات میں ایک بلند و بالا عمارت کی نچلی منزلوں کو نقصان پہنچا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.