امریکا کے مسلسل دسویں رات حملے، ایران کی اردن، کویت اور بحرین میں جوابی کارروائی

ایرانی میڈیا کے مطابق جزیرہ قشم، بندرعباس، چابہار، کنارک اور اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں تاہم ایرانی حکام کی جانب سے فوری طور پر حملوں کے نقصانات یا ہلاکتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

 

خلیج فارس کے ساحل پر واقع قصبے سرک کے قریب متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ارنا کے مطابق آج ہونے والے دھماکوں کی صحیح جگہ کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے اور بعض مقامی رپورٹس میں سمندر میں آوازیں سنائی دینے کی اطلاع ملی ہے۔

 

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کے مطابق کرمان کے علاقے رودبارِ جنوبی کی فضاؤں میں امریکی فوج کی جانب سے داغے گئے کروز میزائل کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

 

امریکی سینٹر کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے مسلسل دسویں رات ایران پر حملے مکمل ہوگئے جس میں میزائل اور ڈرون لانچنگ مقامات، اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ایران کے خلاف ایک اور مرحلہ وار حملے مکمل کرلیے، امریکی فورسز نے ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز، بحری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔

 

بیان میں کہا گیا کہ اہم بین الاقوامی بحری گزرگاہ سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت بدستور جاری ہے، مئی کے آغاز سے اب تک سینٹکام کی فورسز نے تقریباً 900 تجارتی جہازوں اور 45 کروڑ بیرل خام تیل کی ترسیل میں مدد فراہم کی ہے۔

 

سینٹکام نے کہا کہ امریکی فورسز آبنائے ہرمز سے آزادانہ اور کھلے عام گزرنے والے شہری ملاحوں کے خلاف بلاجواز جارحیت پر ایران کو جواب دہ بنانے کے لیے بدستور پوری طرح تیار اور مستعد ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P