جملہ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا اور صارفین نے اس کے مختلف مطلب نکالنے شروع کر دیئے، کئی لوگوں کا خیال ہے کہ شاید لائبہ خان اور ان کے شوہر کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
شادی کے وقت بھی کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ جواد پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے، تاہم اس بارے میں لائبہ خان یا جواد کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تھا۔
اب اس نئی پوسٹ کے بعد مداح اور سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور لائبہ خان سے ہمدردی کا اظہار کر رہے
