بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 73 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، بے نظیر بھٹو نے سیاسی بصیرت اور جرات سے نئی راہیں متعین کیں، پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم نے خواتین کی قیادت کے دروازے کھولے۔

 

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو جمہوری استحکام اور آئینی بالادستی کی مضبوط حامی رہیں، شہید رہنما نے ہر مشکل میں جمہوری اصولوں پر ثابت قدمی دکھائی، بے نظیر بھٹو نے عوامی خدمت کو سیاست کا مرکزی مقصد بنایا، ان کی جدوجہد محروم طبقات کی ترقی کیلئے مشعلِ راہ ہے۔

 

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے تشدد کی سیاست کو رد کر کے مکالمے کو فروغ دیا، وہ قید و جلاوطنی کے باوجود اپنے مؤقف پر ڈٹی رہیں، ان کا وژن آج بھی پاکستان کے مستقبل کیلئے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

 

آصف زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے، قوم انہیں جمہوریت، خدمت اور امید کی علامت کے طور پر یاد رکھتی ہے، بے نظیر بھٹو نے خواتین کی سیاسی شمولیت کو نئی جہت دی، ان کی یاد پاکستان کی اجتماعی قومی یادداشت کا حصہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P