Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز

ایران میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ سمیت 8 اعلیٰ حکام کی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

ایرانی نیوز ایجنسی ’’ مہر‘‘ کے مطابق چیف آف اسٹاف محمد باقری کے حکم پر ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ تحقیقاتی کمیٹی میں تفتیشی ماہرین اور انجینیئرز سمیت فوجی اہلکار شامل ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ بریگیڈیئر علی عبداللہ کو ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔ تحقیقات کے لیے ضرورت پڑنے پر غیرملکی ماہرین کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More