الیکشن کمیشن کا قلعہ عبداللہ میں پولنگ اسٹاف کے مبینہ اغوا کا نوٹس

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے دوران بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی۔50، قلعہ عبداللہ میں پولنگ اسٹاف کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی۔

چیف الیکشن کمشنر نے قلعہ عبداللہ میں پولنگ اسٹاف کے اغوا سے متعلق میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے مختلف امیدواروں اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کی درخواست پر انتخابی حلقہ پی بی۔50 قلعہ عبداللہ کے پولنگ اسٹاف کے مبینہ اغوا کے واقعے پر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے زبانی طور پر بتایا کہ پولنگ اسٹاف کے اغوا کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P