پاکستان کی جانب سےغزہ کے لیے امداد کی 8 ویں قسط روانہ

پاکستان کی جانب سے غزہ کے لئے مزید امداد روانہ کردی گئی۔

غزہ، فلسطین کے لیے 400 ٹن انسانی امداد کی 8ویں قسط روانہ کی گئی ہے جس میں موسم سرما کے خیمے، ترپال، کمبل، ادویات اور خوراک کا سامان شامل ہے۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق یہ امداد مصر کے پورٹ سعید میں پاکستانی سفیر وصول کریں گے۔ غزہ کے لوگوں تک آگے کی ترسیل کے لیے امداد کو مصری ہلال احمر کے حوالے کر دیاجائے گا۔

 

وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P