کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جنوبی افریقی بلے باز ہینرک کلاسن پر جرمانہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جنوبی افریقی بلے باز ہینرک کلاسن پر جرمانہ

آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار بیٹنگ کرنے والے جنوبی افریقی بیٹر ہینرک کلاسن پر جرمانہ عائد کر دیا۔

جمعرات کو پاکستان نے کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے کلاسن جیسے ہی نسیم شاہ کی گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے تو انہوں نے غصے میں سٹمپ کو لات ماری جس کی وجہ سے ان پر اب آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق کلاسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔

آئی سی سی کا کہناہے کہ کلاسن کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا، انہوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.