سرفراز بنگلزئی کا ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنا خوش آئند ہے، وزیراعظم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سرفراز بنگلزئی کا ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنا خوش آئند ہے، وزیراعظم

 نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کالعدم بلوچ قوم پرست تنظیم کے سربراہ سرفراز بنگلزئی کے اپنے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنے کا خیرمقد کرتے ہوئے اسے پاکستان اور بلوچستان کے لیے خوش آئندہ قرار دیا ہے۔

ایکس ( ٹوئٹر ) پر اپنے پیغام میں نگراں وزیراعظم نے کہا ہے کہ  سرفراز بنگلزئی عرف مرید بلوچ ( بلوچ نیشنلسٹ  آرمی کے سربراہ ) کا اپنے ساتھیوں اور خاندان کے افراد کے ہمراہ ہتھیار ڈالنا پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ماضی قریب میں  کالعدم  بی این اے کے سابق کمانڈر  گلزار امام شنبے کو گرفتار کرکے مرکزی دھارے میں شامل کیا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.