اداکارہ عائزہ خان کا نیا انداز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا

عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میوزیم کی سیر کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ بیج رنگ کی سکرٹ اور سپاگیٹی سٹریپ ٹاپ میں نظر آئیں۔

 

تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی آراء تقسیم ہو گئیں، بعض مداحوں نے اداکارہ کے نئے انداز کو سراہا، جبکہ کچھ صارفین نے ان کے لباس پر تنقید بھی کی ہے۔

 

چند صارفین نے تبصروں میں لکھا ہے کہ عائزہ خان کا یہ نیا انداز پسند نہیں آیا، جبکہ بعض نے کہا کہ ہم انہیں پہلے والے انداز میں زیادہ پسند کرتے تھے۔

 

دوسری جانب کئی مداحوں نے اداکارہ کے حق میں بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ لباس کا انتخاب ہر فرد کا ذاتی فیصلہ ہے اور اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔

 

واضح رہے کہ عائزہ خان اس وقت ٹیلی وژن سکرین سے کچھ عرصے کے لیے دور ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ جلد ہی اداکار فواد خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم کے ذریعے بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے والی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P