پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں نے خسر گنگ چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کر دی

الپائن کلب آف پاکستان کی دوسری ویمنز خسرگنگ مہم کامیابی سے مکمل ہو گئی،جس کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی آٹھ پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں نے 6,040 میٹر بلند خسر گنگ چوٹی سر کر کے پاکستان کی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل قائم کر دیا۔

 

کامیاب ٹیم میں گلگت بلتستان، پنجاب،خیبرپختونخوا،بلوچستان اور اسلام آباد سےتعلق رکھنےوالی خواتین شامل تھیں،مہم کی قیادت بی بی افزون نےکی،جبکہ معروف ہائی آلٹیٹیوڈگائیڈز علی محمد سادپارہ، صادق حسین سادپارہ اور الیاس ہُشے نےتکنیکی معاونت فراہم کی،خسرگنگ پر روپ فکسنگ کے فرائض قائد شگری نے انجام دیے۔

 

الپائن کلب آف پاکستان کےسیکریٹری جنرل ایاز شگری نے کامیاب خواتین کوہ پیماؤں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی نے ثابت کیا ہےکہ پاکستانی خواتین ہمت، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں۔

 

انہوں نےکہا کہ یہ کامیاب سمٹ ملک میں خواتین کی کوہ پیمائی کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، اور الپائن کلب مستقبل میں بھی خواتین کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے مزید مواقع فراہم کرتا رہے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P