Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ایران امریکا معاہدے کے حتمی نکات جلد سامنے آنے کا امکان، مذاکرات کا نیا دور اسلام آباد میں متوقع

تہران: عرب میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ معاہدے کے حتمی نکات کا اعلان جلد متوقع ہے جبکہ معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے کے لیے سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے متن پر کام جاری ہے اور دونوں فریق اہم نکات پر پیش رفت کے لیے رابطے میں ہیں۔

 

العربیہ نیوز کے مطابق پاکستان کی اہم شخصیات کی ایران روانگی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جہاں مختلف سفارتی ملاقاتیں اور مشاورت متوقع ہیں۔

 

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حج کے بعد معاہدے کے حتمی نکات پر مذاکرات کے نئے دور کا انعقاد اسلام آباد میں متوقع ہے، جہاں مختلف فریقین کے درمیان بات چیت کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More