عالیہ ریاض نے ٹی 20 فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی ٹیم کی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے، عالیہ نے انگلینڈ کے خلاف لیڈز میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

واضح رہے کہ عالیہ ریاض ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والی پانچویں پاکستان خاتون کرکٹر ہیں، اس سے قبل بسمہ معروف، جویریہ خان، ندا ڈار اور منیبہ علی نے ایک ہزار رنز مکمل کر رکھے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P