زمینی فوج کے بغیر ایرانی حکومت کا تختہ نہیں الٹ سکتے: اسرائیلی وزیراعظم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

زمینی فوج کے بغیر ایرانی حکومت کا تختہ نہیں الٹ سکتے: اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ زمینی فوج کے بغیر ایران کی حکومت کا تختہ الٹنا ممکن نہیں، تاہم زمینی کارروائی کے لیے مختلف امکانات زیر غور ہیں۔

 

عالمی ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ جنوبی پارس گیس میدان پر حملہ اسرائیل نے کیا تھا، تاہم مزید کارروائیوں سے انہیں امریکی صدر ٹرمپ نے روک دیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیل نے ٹرمپ کو حملوں پر نہ مجبور کیا تھا اور نہ ہی ایسا کر سکتا تھا۔

 

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کی میزائل بنانے اور یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا گیا ہے، اور یہ جنگ عوام کی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے اپنے اختتام کو پہنچ سکتی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے متعلق معاملات پر ان اور ٹرمپ کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، اور اس سطح کی رابطہ کاری پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ ان کے بقول ٹرمپ قیادت کر رہے ہیں جبکہ وہ ان کے اتحادی کے طور پر کام کر رہے ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.