پاکستان سے خشک مرچوں کی پہلی کھیپ چین روانہ

پاک چین تجارت کے حوالے سے اہم پیشرفت، پاکستان کی جانب سے چین کو خشک مرچوں کی پہلی کھیپ روانہ کردی گئی۔

نگراں وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے خشک مرچوں کی کھیپ کی روانگی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ کامیابی ہمارے برآمد کنندگان کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے اور پاک چین تجارتی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کے درمیان مزید تعاون کے امکانات روشن ہیں۔ یہ اہم کامیابی لیٹونگ فوڈ کمپنی لمیٹڈ کی شاندار کاوشوں سے ممکن ہوئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P