فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل آج، اسلام آباد، لاہور، کراچی میں بڑی سکرینوں پر دکھایا جائے گا

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا گرینڈ فائنل آج امریکا کی ریاست نیو جرسی میں ارجنٹینا اور سپین کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے لیے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فٹبال شائقین میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے نے فائنل میچ براہ راست دکھانے کے لیے ڈی چوک پر 15 فٹ بلند اور 98 فٹ چوڑی بڑی سکرین نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انتظامیہ کے مطابق 600 سے زائد فیملیز میچ براہ راست دیکھ سکیں گی۔

فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا۔ میچ کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے تحت چائنہ چوک سے ایکسپریس چوک تک ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گی۔

شہریوں کو نائنتھ ایونیو، ناظم الدین روڈ اور فضل حق روڈ متبادل راستوں کے طور پر استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ارجنٹینا نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر جبکہ سپین نے فرانس کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی، فٹبال ماہرین کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے، جو ضرورت پڑنے پر اضافی وقت یا پنالٹی شوٹ آؤٹ تک بھی جا سکتا ہے۔

فاتح ٹیم عالمی فٹبال کا سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کرے گی جبکہ ایک ماہ سے زائد عرصے پر محیط ورلڈ کپ 2026 کا بھی آج اختتام ہو جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P