ملک میں مہنگائی کا طوفان، 1 ہفتے ہیں 0.46 فیصد بڑھ گئی

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 0.46 فیصد بڑھ گئی، جبکہ اس کی سالانہ شرح 15.28 فیصد ہو گئی۔

ادارۂ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 15.28 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارۂ شماریات کے مطابق 1 ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 15 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر 16.65 فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ آلو کی قیمت میں 6.82 فیصد اور چکن کی قیمت میں 5.60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح واشنگ سوپ کی قیمت میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ایل پی جی کی قیمت 0.51 فیصد بڑھ گئی۔

ادارۂ شماریات کے مطابق دودھ، دہی، مٹن اور انڈوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب پیاز 2.98 فیصد سستی ہوئی، جبکہ لہسن کی قیمت میں 2.51 فیصد اور کیلے کی قیمت میں 1.28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیزل 1.06 فیصد اور پیٹرول 0.52 فیصد سستا ہوا، جبکہ دالوں اور آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P