Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ایران پر حملہ مؤخر، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2000 پوائنٹ سے زیادہ تیزی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملہ مؤخر کرنے کی اطلاعات پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 248 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 64 ہزارسے زائد کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام ہر ہنڈرڈ انڈیکس 3791 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 805 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں آج کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 3.45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 1.85 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔

اسی طرح جاپان کے نکی انڈیکس 225 میں 0.79 فیصد کمی ہوئی، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے سیٹ انڈیکس اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی تیزی دیکھی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More