Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

کروشیا کے صدر کا اسرائیل کے سفیر کی تقرری کی منظوری دینے سے انکار

کروشیا کے صدر زوران میلانویچ نے اسرائیل کے سفیر کی تقرری کی منظوری دینے سے انکار کر دیا ہے، جس کی وجہ انہوں نے موجودہ اسرائیلی حکومت کی پالیسیاں قرار دی ہیں۔

صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے نامزد سفیر کو نہ تو صدر کی منظوری ملی اور نہ ہی آئندہ ملے گی۔

کروشیا کی صدارت ماضی میں سفیروں کی نامزدگیوں پر عوامی تبصرے سے گریز کرتی رہی ہے کیونکہ یہ سفارتی روایات کے مطابق ایک غیر تحریری اصول سمجھا جاتا ہے اسرائیل نے اس روایت سے انحراف کرتے ہوئے باضابطہ منظوری سے قبل ہی نامزد سفیر کا نام عوام کے سامنے ظاہر کر دیا۔

غیر ملکی سفیروں کو منظوری دینا یا مسترد کرنا کروشیا کا حق ہے اور یہ اختیار صدر مملکت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، کسی بھی قسم کا عوامی یا سیاسی دباؤ صدر کے فیصلے کو تبدیل نہیں کر سکتا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More