Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص پرفارمنس کی بازگشت قومی اسمبلی میں بھی سنائی دینے لگی

قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص پرفارمنس کی بازگشت قومی اسمبلی اجلاس میں بھی سنائی دینے لگی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پی پی پی کی رہنما شازیہ مری نے استفسار کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کی کیا وجوہات ہیں؟

اس پر حکمران جماعت پی ایم ایل کے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کرکٹ کی مایوس کن کارکردگی پر قوم کے تحفظات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 2 سال میں 5 مرتبہ کوچز اور سلیکشن کمیٹی کو تبدیل کیا گیا، ریجن کی سطح پر کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولت دی جارہی ہے۔

شازیہ مری نے استفسار کیا کہ کیا پی سی بی اسکول کالجزمیں کرکٹ ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں کو وظیفہ دیتا ہے؟ کیا وزیراعظم کے اعلان کے بعد ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو بحال کیا گیا؟

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More