کرغز حکومت کی درخواست پر وزیر خارجہ سمیت پاکستانی وفد کا دورہ بشکیک منسوخ

کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت پاکستانی وفد کا دورہ بشکیک منسوخ کر دیا گیا۔

لاہور میں وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ کرغزستان کے وزیر خارجہ نے درخواست کی کہ ہم پر یقین رکھیں کہ حالات معمول پر ہیں اس لیے نہ آئیں جبکہ کرغزستان کے سفیر نے کہا کہ گارنٹی دیتا ہوں کہ کوئی پاکستانی طلبہ واقعے میں ہلاک نہیں ہوا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو تصدیق کے لیے وزارت خارجہ کے کسی سینیئر افسر کو بھجوایا جا سکتا ہے البتہ وہاں نہ خوفناک صورت حال تھی اور نہ ہے، دن میں دو چار بار وہاں کے حالات مانیٹر کریں گے۔ اگر بچے واپس آنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بھی تیار ہیں آج رات تک 840 لوگ آجائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P