حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار

حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانیکا عندیہ دے دیا، اس طرح نیٹ میٹرنگ کا فائدہ اٹھانے والے صارفین کو بھی مہنگی بجلی فراہم کی جائے گی۔

حکومت نے بجلی کی قیمتوں کے بحران پر قابو پانے کیلیے اپنی حکمت عملی سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نیٹ میٹرنگ کی پالیسی ختم کرنے جارہی ہے، اور اس کی جگہ گراس میٹرنگ کی پالیسی متعارف کرائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گراس میٹرنگ کے تحت 2 میٹر لگائے جائیں گے، سولر پینل سے پیداشدہ بجلی نینشل گرڈ کو بھیجی جائے گی اور پھر واپس فراہم کی جائے گی، ان کا حساب 2 میٹرز کے ذریعے رکھا جائے گا، جبکہ سولر پینل کے حامل صارفین کو قومی گرڈ سے بجلی اسی ریٹ پر مہیاکی جائے گی، جس ریٹ پر دیگر کو فراہم کی جاتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.