توانائی تنصیبات پر حملے برداشت نہیں، قطر و ترکیہ کا مشترکہ بیان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

توانائی تنصیبات پر حملے برداشت نہیں، قطر و ترکیہ کا مشترکہ بیان

قطر اور ترکیے نے مشترکہ بیان میں ایران کی جانب سے توانائی تنصیبات پر حملوں کو ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔

قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان اور ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، جس میں قطری وزیراعظم نے کہا کہ تیل، گیس تنصیبات پر جارحیت کے دنیا پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان نے کہا کہ راس لفان میں حملے سے ایران نے کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے، خطے میں ایرانی حملوں کو فوری طور پر رُکنا چاہئے۔

محمد بن عبدالرحمان نے کہا کہ سفارتکاری کی گنجائش ہمیشہ ہوتی ہے، قطر تنازع کو سفارت کاری سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے، سفارت کاری جارحیت کے بجائے باہمی احترام پر مبنی ہونی چاہئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.