پاکستان اور فن لینڈ میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور مکمل، تجارت، سرمایہ کاری پر گفتگو

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور اسلام آباد میں مکمل ہو گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عالمی اور علاقائی امور پر دونوں فریقین کے درمیان تفصیلی خیالات کا تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے فن لینڈ کی جانب سے GSP Plus اسٹیٹس کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر اگلا دور مشاورت فن لینڈ میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P