اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی کیمیکل جانچ رپورٹ میں وجہ موت سامنے آگئی

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کے نمونوں کی کیمیکل جانچ رپورٹ آگئی جس میں ان کی موت کو طبعی قرار دیا گیا ہے۔

کراچی ڈیفنس میں فلیٹ سے مردہ پائی جانے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے پوسٹ مارٹم کے دوران لاش سے نمونوں حاصل کیے گئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اداکارہ کی لاش کے نمونوں کی کیمیکل رپورٹس موصول ہوگئیں ہیں جن میں اداکارہ کی موت کو طبعی عوامل کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اداکارہ کے پوسٹ مارٹم کے دوران کئی ٹیسٹس کے لیے نمونے حاصل کیے گئے تھے جنہیں جامعہ کراچی کی فرانزک لیبارٹری ارسال کیا گیا تھا، مزید رپورٹس آنا باقی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P