ٹڈاپ میگا کرپشن: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ٹڈاپ میگا کرپشن: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹڈایپ) میگا کرپشن اسکینڈل میں چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سمیت تمام ملزمان کو تمام مقدمات سے بری کردیا جبکہ مفرور ملزمان کے کیسز کو الگ کردیا۔

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ میگا کرپشن کیسز کی سماعت ہوئی، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو باقی 14 مقدمات میں بھی بری کردیا۔

دوران سماعت وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ یوسف رضاگیلانی پرالزام ہے کہ ان کے نام پر 50 لاکھ روپے کمیشن لیاگیا، تمام مقدمات میں یہی الزام ہے، یوسف رضاگیلانی بے گناہ ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ گیلانی صاحب کے اکاؤنٹ میں پیسے تو آئے نہیں، اگر ان کے اکاؤنٹ میں پیسے منتقل ہوتے تو ان سے نکلوا لیتے، کیس کے وعدہ معاف گواہ کو ملزم بنا دیا گیا، کچھ مقدمات کا ریکارڈ ہائی کورٹ میں موجود ہے، ہم ہائی کورٹ سے درخواست کریں گے کہ ریکارڈ بھیج دیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.