ایران نے سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں شرکت سے متعلق فیصلہ مؤخر کر دیا

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے دورے سے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا ایران کی ذمہ داری ہے اور اس معاملے میں کسی بیرونی فریق کے کردار کی ضرورت نہیں۔ اسماعیل بقائی کے مطابق کسی بھی بیرونی مداخلت سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایران نے جمعہ کے روز برجن اسٹاک مذاکرات کے لیے وفد بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی ایرانی وفد مذاکرات میں شرکت کرے گا، اس کی سربراہی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P