اسحاق ڈار سے ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، خطے کے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسحاق ڈار سے ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، خطے کے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔

قائم مقام ترجمان امریکی مشن کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے امریکی عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.