چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

چینی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کا مؤقف ہے کہ کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی رابطوں کی بحالی ناگزیر ہے۔ تمام فریق جنگ بندی سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی مکمل پاسداری کریں اور اپنے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں۔

 

 

 

ترجمان نے مزید کہا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات اور بات چیت ہی اختلافات کے حل کا مؤثر ذریعہ ہیں، اس لیے امریکا اور ایران کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفارتی عمل کو آگے بڑھانا چاہیے۔

 

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعمیری کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ امریکا اور ایران اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر واپس آئیں گے۔

 

 

 

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار اور چینی ہم منصب وانگ ژی کے درمیان ملاقات میں ملاقات میں آل ویدراسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کے مزید فروغ کےمشترکہ عزم کااعادہ کیا گیا۔

 

ترجمان کے مطابق ملاقات میں سی پیک ٹو، تجارت، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، فریقین نےتازہ ترین علاقائی وعالمی پیشرفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P