ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کیسے چین سے بیٹھیں، وزیراعظم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کیسے چین سے بیٹھیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیسے ممکن تھا کہ ہمارے کشمیری بہن اور بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے آزاد کشمیر کے مسائل کے حل سے متعلق وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کوآزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کریں کہ آزاد کشمیر کے عوام کوزیادہ ریلیف ملے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہا پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان کشمیر کاز کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.